بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ13 جنوری کو ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں سوڑ عطاء محمد گوٹھ میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کا دوران سفر آمنا سامنا ہوا جس سے ایک جھڑپ شروع ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران سرمچاروں نے قابض ریاستی فوج کو بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے نشانہ بناکرپسپا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے۔
ترجمان نے کہا کہ جھڑپ کے بعد شکست خوردہ پاکستانی فوج نے جھل جھاؤ کے مختلف پہاڑی سلسلوں میں شیلنگ کی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔