جعفر آباد پولیس وین کو بم حملے میں نشانہ بنایا -بی آر جی

558

بلوچ ریپبلکن کارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں جعفر آباد میں ہونے والی بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج جعفرآباد کے علاقے ڈیر اللہ یار بازار صحبت پور چوک پر پولیس وین کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

دوستین بلوچ کے مطابق سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

بی آر جی ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد فوری طور پر پولیس اور فوج کے اہلکار وہاں پر پہنچ گئے اور ہمارے سرمچار باحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

دوستین بلوچ نے کہا اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے- ترجمان نے مزید کہا کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔