جرمنی: یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد زخمی

273

مغربی جرمنی کے شہر ہائیڈلبرگ یونیورسٹی کے لیکچرحال میں نامعلوم مسلح طالبعلم کےحملےسے متعدد افراد زخمی، نامعلوم مسلح فرد بھی ہلاک، پولیس ذرائع

جرمن پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہیڈبرگ یونیورسٹی کے لیکچر حال میں نامعلوم طالبعلم نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا جبکہ ملزم بھی ہلاک ہوگیا لیکن اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئی کہ یہ کیسے واقعہ ہوا۔

انہوں نے اس سے قبل ٹوئٹر پر لوگوں سے کہا تھا کہ وہ ہائیڈلبرگ کے نیوہیمر فیلڈ کے علاقے سے دور رہے جہاں شہر کی یونیورسٹی واقع ہے۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، یا کتنی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی کے پریس آفس نے واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور تمام سوالات پولیس کو بھیج دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار لمبی بیرل والا ہتھیار بندوق تھا