تربت: سیکورٹی فورسز کے جانب سے باڑ لگانے کا عمل، شہریوں کی مذمت

381

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیکورٹی فورسز کے جانب سے گلیوں میں باڑ لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں –

گذشتہ کچھ دنوں سے تربت کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی جانب سے گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ باڑلگانے کا عمل سرحدوں سے شروع ہوکر اب شہری علاقوں میں گلیوں اور بازاروں تک پہنچ گیا تربت مختلف علاقوں سمیت فنصاری گلی نزد گوادر اور تمپ اسٹاپ تربت کو کل رات سیکورٹی اداروں کی طرف سے بند کیا گیا۔

شہریوں نے شکایت کی ہیں کہ اس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں راستوں کی بندش کے باعث ایمرجنسی کے صورت میں شہریوں کو مشکلات درپیش آرہے ہیں۔

انجمن تاجران کیچ کے سربراہ حاجی کریم بخش بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تربت شہر کے اندر انتظامیہ و سرکاری اداروں نے 6 مختلف مقامات پر تیس تیس فٹ کے سڑک جو عوامی گزرگارہ ہیں کو باڑ لگا کر تقسیم کیا ہے گویا گلی کے ایک طرف پاکستان اور ایک پار انڈیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے اندر باڑلگانے کا عمل ہرگز قبول نہیں اگر کل تک انتظامیہ نے نہیں ہٹائے تو وہ اپنی ہاتھوں سے ان کو اکھاڑ پھینک دیں گے۔