بی آر اے اور یوبی اے کا انضمام، “بلوچ نیشنلسٹ آرمی” کے قیام کا اعلان

2119

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا بلوچ ریپبلکن آرمی اور ونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈ کونسلز کی ایک میٹنگ مقبوضہ بلوچستان میں منعقد ہوا جہاں بلوچ قومی سیاسی اور مزاحمتی جنگ پر مفصل اور سیر حاصل بحث کیا گیا جہاں قومی مزاحمتی جنگ کو وسعت دینے اور پاکستانی فوجی فاشزم کے مقابلے میں بلوچ مزاحمتی طاقت کو یکجائی کیلئے بی آر اے اور یو بی اے کو تحلیل کرکے “بلوچ نیشنلسٹ آرمی” یعنی بی این اے کے نام سے قومی مزاحمتی جنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی این اے کے میڈیا میں ترجمان صرف مرید بلوچ ہونگے جبکہ تنظیم کا آفیشل چینل کا نام “باسک” ہوگا جبکہ بی این اے سابقہ بی ار اے کی تسلسل کے تحت “بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کا بدستور حصہ ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا مرکزی کمانڈ کونسل تنظیم کے تمام تر مزاحمتی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ جبکہ تنظیم عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں کے مکمل انخلاء تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جدید تقاضوں کے تحت اس میں شدت لائی جائے گی۔