بیٹی کو علی گل بوہڑ اغواء کرکے لے گیا

617

بولان کے علاقے ڈھاڈر غریب آباد کے رہائشی غلام رسول نے اپنی زوجہ کے ہمراہ ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ (ف) جسکی عمر 14سال ہے کو ملزم علی گل بوہڑ نے اپنے والد حیدر علی، چچا غلام اور ایک رشتہ دار وزیر کے ساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے ایک ماہ قبل پولیس تھانہ ڈھاڈر میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن تاحال نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ان پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی انہوں نے بتایا کہ پولیس ہمیں انصاف فراہم نہیں کررہی موجودہ حکومت وقت ہمیں انصاف فراہم کرے انصاف کی فراہمی کی راہ تھکتے تھکتے ہم مایوس ہوتے جارہے ہیں رات کی تاریکی میں اٹھ کر اللہ تعالی سے فریاد کرتے ہیں غریب اور لاچار ہونے کی وجہ سے کوئی ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں کررہا ہم اپنی فریاد کس کو سنائیں۔

انہوں نے آئی جی پولیس، وزیر اعلیٰ بلوچستان نوٹس لےکر با اثر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور انہیں انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔