کراچی پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4563 دن مکمل ہوگئے- کراچی سے پشتونخوامیپ کے محب اللہ، رسول داد، نور محمد اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجتی کی-
وی پی ایم پی کے رہنماء ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری انسان حقوق کی خلاف ورزیوں مارو پھینکو کی بلوچ نسل کش پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں تباہ کن آپریشنوں کے بعد بلوچوں کو جبری گمشدگی اور لاشوں کا پھینکنا ناقابل قبول عمل ہے جسے کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جاسکتا-
بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے خلاف وزری پر بین الاقوامی برادری کے کردار ادا کرنے کو انتہائی ناگزیر قرار دیتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ تمام مسائل کاحل لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں مضمر ہے جہاں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا اور لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے وہاں تشدد کے رجحانات بھڑک اٹھتے ہیں بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چائیے-