بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

224

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یہ ان کا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی میری ریکوری طویل ہو رہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹےکا بھی سوچنا ہے بیٹے کے ساتھ زیادہ سفرکرکےاسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

35 سالہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں،جسم ساتھ نہیں دے رہا میں ہارنےکی کوئی وجہ نہیں بتا رہی، حقیقت یہ ہے جوں جوں میں بڑی ہو رہی ہوں،ریکوری وقت لے رہی ہے۔