بولان میں ٹرین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

630

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آج بولان میں پنجاپ جانے والی ٹرین کو بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق تنظیم کے سرمچاروں نے آج بروز منگل سبی کے قریب بولان کے علاقے مشکاف کے مقام پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا-

بی ایل اے ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار چھٹیوں پر اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے جب بی ایل اے انٹلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر سرمچاروں نے یہ کاروائی سرانجام دی۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ان چار بوگیوں میں موجود متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔