بلوچ نیشنل لیگ کے پولٹ بیورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرزمین کے دفاع کے لیے برسرپیکار مسلح جہد کاروں کے انضمام سے نئے تنظیم بی این اے کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نیشنل لیگ نے امید کی ہے کہ کہنہ مشق بلوچ جہد کار واجہ گلزار امام اور واجہ سرفراز بلوچ قومی تحریک آزادی کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے بنیادی اصول انصاف برابری اور دور اندیشی جیسے پالیسیوں پر چل کر موجودہ قومی تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دیں گے۔ لہٰذا تمام بلوچ قوم پر لازم ہے کہ اپنے قومی جہد کاروں کی ہر سطح پر مدد اور کمک کریں۔
بیان مزید کہا گیا ہے کہ بی این اے کی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی جہد آزادی کے قوانین کے مطابق اپنے جہد کو جاری رکھے اور بلوچ قومی مفادات کو تمام تر مفادات سے بالا رکھتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کے لیے ایک موثر کردار ادا کریں اور بلوچ عوامی سپورٹ کو بحال کرنے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے۔