جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا جمعیت علماء اسلام کی خیبر پختون خواہ میں فتح کے بعد بلوچستان میں بھی جیت ہماری ہوگی-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل حب چوکی بھوانی میں علماء کنونشن منعقد ہوا ۔
جلسے میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مہمان خاص تھے جلسے میں جمعیت علماء اسلام کے مقامی کارکنان اور رہنماء شریک تھے-
جمعیت علماء اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا جو تجربہ ہے اس کو ناکام پیش کیاجارہا ہے آج تک جو ایک آئین بنا ہے اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے خیبر پختون خواہ میں جیسے ان کو شکست دیا ہے اب بلوچستان میں بھی ان کو شکست دیا جائے گا-
فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوگیا ہے مہنگائی عروج پر ہے حکومت کے خلاف “مارچ” میں ریلی نکالی جائے گی عمران خان کو نکالنے کے لئے ایک دھکے کی ضرورت ہے جو ہم دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران کہتا ہے مجھے نکالا تو میں خطرناک بنوں فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آپ باہر تو نکلو آپ کا احتساب ہم سڑکوں پر کرینگے-