بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں پر تشویش ہے- بھارتی وزیر خارجہ

618

جمعہ کے روز بھارتی وزیر خارجہ کے ایک ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت کو پاکستان کے جانب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالیوں پر تشویش ہے-

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنے پریس کانفرنس میں بلوچوں پر پاکستانی ظلم وستم پر گفگتو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداروں کے جانب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالیوں پر بھارت کو تشویش ہے-

بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی اداروں سے درخواست کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری ظلم اور ستم کو بند کیا جائے-

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پر آگاہ ہے، بھارت افغانستان میں جاری انسانی بحران کو روکنے کے لئے بھی پر عزم ہے-

یاد رہے بھارت کے جانب سے بلوچستان پر بیان پہلی دفعہ نہیں اس سے قبل بھی کئی موقع پر بھارتی وزراء بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں-

بھارتی وزیر خارجہ کے جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی بلوچستان میں جاری ریاستی انسانی حقوق کے پامالیوں کا زکر کیا گیا تھا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے 2015 کے اپنے ایک تقریر میں پاکستان کو خبردار کیا تھا کے وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالیوں اور بلوچوں کے قتل عام کو بند کرے-