بلوچستان: حادثات اور واقعات میں ایک شخص ہلاک، 7 افراد زخمی

363

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

پہلا ٹریفک حادثہ ضلع خضدار کے تحصیل وڈہ کے علاقے سونارو کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، کار میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے –

کار خضدار سے سونارو کی جانب جارہی تھی، حادثے میں زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کردیا گیا ہے-

ایک اور ٹریفک حادثہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بائی پاس پر پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا-

دکی کلی سراج الدین ناصر میں گیس سے دم گھٹنے سے بخت محمد ولد شادی خان نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اہلخانہ کے مطابق بخت محمد غسل خانے میں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی باعث جان کی بازی ہار گیا۔