بالگتر حملے میں پاکستانی فوج کے6 اہلکار ہلاک کئے ۔ بی ایل ایف

512

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں بالگتر کے علاقے چکین گوران میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  قافلے میں آٹھ فوجی گاڑیاں شامل تھیں، تین گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار 6اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مختلف مقامات پر شیلنگ کی ہے جس سے ایک تیرہ سالہ چرواہا بہارْک ولد مراد پیری کور شہید ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسی طرح زامران کے مختلف علاقوں میں بھی پاکستانی فوج نے بمباری کی ہے۔