بارکھان کا رہائشی ڈاکٹر سندھ لاڑکانہ سے لاپتہ

205

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر سندھ لاڑکانہ سے لاپتہ ہوگیا ہے –

بارکھان ویلفئر کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا سندھ کے علاقہ لاڑکانہ کشمور میں پرائیوٹ کلینک چلانے والے ڈاکٹر غلام حسین تین روز قبل لاپتہ ہوئے ہیں-

سندھ سے لاپتہ ڈاکٹر کی گمشدگی پر بیان دیتے ہوئے بارکھان ویلفئر سوسائٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر غلام حسین کشمور میں اپنی پرائیویٹ کلینک چلاتے تھے گھر گھر جا کے مویشیوں کا علاج کرتے تھے اور انکا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے جبکہ وہ بارکھان ویلفئر سوسائٹی کے رکن بھی ہیں۔

بارکھان ویلفیر سوسائٹی نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے ڈاکٹر غلام حسین اپنے گھر کے واحد کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں نوجوانو کی تعلیم کے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں-

انہوں نے بلوچستان حکومت اور بار کھان کی ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس معاملے کو سنجید گی سے لیا جاۓ اور بر وقت کاروائی کر کے ڈاکٹر غلام حسین کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جاۓ ۔