جی ایم سید کے فکر پر چل کے آزادی کی مِشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ایس آر اے

454

سندھی قوم پرست مسلح تنظیم ایس آر اے نے سندھی لیڈر غلام مرتضیٰ سید المعروف جی ایم سید کے سالگرہ پہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ رہبرِ سندھ سائیں جی ایم سید کی 118 ویں سالگرہ پر اُنہیں قومی سلام پیش کرتے ہیں۔

سندھودیش ہلچل کے بانی سائیں جی ایم سید کی 118 ویں سالگرہ کے موقع پر سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے بیان کہا ہے کہ سندھی قوم اپنا قومی وجود اور اپنا تاریخی وطن صرف سائیں جی ایم سید کے قومی آزادی کے فکر پر چل کر ہی بچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “دہشتگرد اور انتہاپسند ایٹمی ریاست پاکستان” اب سندھ سمیت ساری عالمِ انسانیت کے لیئے خطرہ بن چکی ہے۔ جس خطرے سے نِمٹنے کے لیئے سندھ اور بلوچستان جیسی جدید قومی افکار رکھنے والی سیکیولر قوموں کا آزاد ہونا اشد ضروری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ایس آر اے سندھ کے نوجوانوں کو اپیل کرتی ہے کہ وہ سندھ وطن کی اس فیصلہ کُن جنگ میں ہمارا ساتھ دے کر اپنا تاریخی سندھ وطن بچائیں اور سائیں جی ایم سید کے فکر پر چل سندھودیش کی آزادی کے مِشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔