افغانستان: ننگرہار میں دھماکہ، 9 بچے جانبحق

530

ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع لالپوری میں بارودی مواد کے پھٹنے سے نو بچے ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

ننگرہار کے میڈیا آفس سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوپہر کے فوراً بعد مکئی کے ایک سٹال کے سامنے دھماکہ ہوا جو بچوں سے گھرا ہوا تھا۔

واقعے کے ایک عینی شاہد نے مشال ریڈیو کو بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے تھے۔

زخمیوں کو ننگرہار ریجنل ہسپتال لے جایا گیا۔ ننگرہار ریجنل ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔