افغانستان میں زلزلے کے باعث گھر کے چھت گرنے سے 12 افراد جانبحق ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی، جو بعد میں 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ بچوں، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی جارہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرین اس وقت ہلاک ہوئے جب مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قادیس میں ان کے رہائشی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔