آواران: فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص لاپتہ

544

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ضعیف العمر شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ستر سالہ بزرگ واجہ ابراہیم ولد غلام محمد سکنہ پیراندر آواران کے نام سے ہوئی ہے۔

اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری دلمراد بلوچ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل پاکستانی فوج نے انہیں اپنے کیمپ بلایا اور وہاں سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان میں جبری گمشدگی کا یہ آٹھواں کیس ہے جو رپورٹ ہوا ہے اس سے قبل پنجگور اور کیچ میں بھی سات افراد کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔