آسٹریلین اوپن : ٹائٹل اسپین کے کھلاڑی رافائل نادال کے نام

192

ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافائل نادال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میچ میں ایک ڈرامائی، سنسی خیز اور مشقت آمیز مقابلے کے بعد روسی اسٹار دانیل میدویدف کو شکست دے دی ہے۔

اتوار کو میلبورن میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز آسٹریلین اوپن کے فائنل میچ میں نادال نے میدویدف کو دو چھ، چھ سات (پانچ سات)، چھ چار، چھ چار اور سات پانچ سے مات دے دی۔

پینتیس سالہ رافائل نادال نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی ریکارڈ اکیسواں گرینڈ سلیم اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے جبکہ اکیس مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے –

یاد رہے رواں سال کے اولین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں اس وقت ایک تنازعہ پیدا ہو گیا تھا، جب ٹینس کے عالمی نمبر ایک سرب کھلاڑی نوواک جوکووچ کو کووڈ ویکسین تنازعے پر ملک بدر کر دیا گیا تھا-

دریں اثناء آسٹریلین اوپن خواتین کی فائنل چوالیس برس بعد پہلی مرتبہ اس کی ویمن چیمپیئن شپ ایک مقامی خاتون کھلاڑی ایشلی بارٹی نے گزشتہ روز اپنے نام کر لی تھی-