پنجگور: چکل سے ایک شخص کی لاش برآمد

231

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والے لاش کی شناخت کمبر ولد علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گذشتہ روز سوروان میں مسلح جھڑپ کے دوران مہیم سوروانی کے ہمراہ تھا اور زخمی ہوا تھا جن کی لاش آج برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ‏پنجگور میں مبینہ مسلح جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ سربراہ مہیم سوروانی اور اسکا ساتھی اسد پرومی ہلاک ہوگئے تھے۔

مذکورہ شخص پر گذشتہ دنوں حفیظ قادر نامی نوجوان کے اغواء کرنے کا بھی الزام تھا۔

لیویز نے میڈیا کو دی گئی تفصیلات میں بتایا کہ لیویز نے گذشتہ روز چتکان اور پروم سے اغوا ہونے والے حفیظ قادر اور منیر احمد کو سوروان کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ساتھ ایک جھڑپ میں بازیاب کراکر مقابلے کے دوران دو اغواء کاروں کو بھی ہلاک کیا جن کی شناخت مہیم ولد علی بخش اور اسد ولد مسلم سکنہ پروم حال سندے سر سے کی گئی ہے۔

لیویز کا کہنا تھا کہ مقابلے میں ایک ملزم کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جس کا لیویز تعاقب کررہی ہے۔