فور ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی کے نام

60

پہلا فور ڈسٹرکٹ مرحوم زین الدین ترین فٹ بال ٹورنامنٹ ہرنائی کے فائنل میچ میں یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی نے افغان فٹ بال کلب ہرنائی کو پنیلٹی ککس پر ہرا کر فور ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

ہرنائی فور ڈسٹرکٹ مرحوم زین الدین ترین فٹ بال ٹورنامنٹ ہرنائی کا فائنل میچ افغان فٹ بال کلب ہرنائی اور یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی کے درمیان افغان فٹ بال کلب کے گراوُنڈ میں کھیلا گیا۔ جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے اور انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوا تاہم آخر کار میچ کو یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی نے پنیلٹی ککس سے اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ کے مہمان خاص پشتونخواہ میپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور ضلعی سیکرٹری ماسٹر نعیم ترین ، مظفر ترین ، ضمیر گلبہار ترین ، ایڈوکیٹ عبدالمصعور ترین ، واحد گل ، امان ظہیر ، خیر محمد افغان ودیگر تھے۔

جہنوں نے میچ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اور ٹورنامنٹ کے مہمان خاص عبدالرحیم زیارتوال نے ٹورنامنٹ کے لیے 30,000 روپے کا نقد اعلان کیا۔