حب سے دو افراد کی نا قابل شناخت لاشیں برآمد

143

حب ڈیم کے قریب بلوچستان اور کراچی کو منسلک کرنے والے علاقے گڈاپ بلوچ کالونی میں انتظامیہ کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک لاشیں مرد اور خاتون کی ہے، دونوں لاشیں حب ڈیم کے قریب ایک گھڑے میں مقامی افراد کو ملی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہے جس کے باعث لاشوں کی شناخت ممکن نہیں۔

یاد رہے دو روز میں ان علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ رواں ماہ بلوچستان سے برآمد ہونے والے چھٹی لاش ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز حب اور کراچی کو منسلک کرنے والی روڈ نادرن بائی پاس سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جن کی شناخت بھی ممکن نہیں ہوسکی۔

رواں ماہ جنوری میں بلوچستان کے علاقے پشین اور زیارت سے دو افراد کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوتی ہے جبکہ ماضی میں کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔