جھاؤ جھڑپ میں دشمن کے 4 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

295

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ13 جنوری کو ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں سوڑ عطاء محمد گوٹھ میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کا دوران سفر آمنا سامنا ہوا جس سے ایک جھڑپ شروع ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران سرمچاروں نے قابض ریاستی فوج کو بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے نشانہ بناکرپسپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  جھڑپ میں فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ جھڑپ کے بعد شکست خوردہ پاکستانی فوج نے جھل جھاؤ کے مختلف پہاڑی سلسلوں میں شیلنگ کی ہے۔

 میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔