بلوچستان: حادثات اور واقعات میں تین افراد ہلاک، 7 افراد زخمی

153

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والی حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر بچہ سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ان حادثات اور واقعات میں دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد گنداخہ تھانہ کے حدود میں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے استاد محمد افضل انڑ نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے-

پولیس کے مطابق اوستہ محمد فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والا شخص باغ ٹیل سے واپس اپنے گوٹھ نوشکی جدید جا رہا تھا کہ اسے سہرانی گوٹھ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر قتل کردیا –

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے-

ایک اور واقعہ میں منگل کے روز شاہ نورانی سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ محبت فقیر لاہوت کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری –

شاہ نورانی بس حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبعی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

خضدار سے کوئٹہ جانے والی کار گاڈی مستونگ کے قریب روڈ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں یونس زنگیجو جانبحق جبکہ سابق زکواة آفیسر خضدار عبدالحمید کرد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ہرنائی نادر سینٹر کے قریب ٹرک کے ٹکر سے بچہ جانبحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے –