یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دن ہمارے سرمچاروں نے سنی اور ڈھاڈر کے درمیانی علاقے ہمپادگ میں قابض ریاست کے فرنٹئیر کور کے مرکزی کیمپ پہ BM12 اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض ریاست کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ قابض ریاست بلوچ قومی ذخائر کو لوٹنے کی غرض سے ان علاقوں پہ اپنے اہلکاروں کی تعداد کو بڑھا رہا ہے مختلف علاقوں میں چوکیاں قائم کیا جارہا ہے اور ان چوکیوں کو ہمپادگ کے اپنے مرکزی کیمپ سے ترسیل مہیا کی جاتی ہے جس پہ گذشتہ دن ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہینگے ۔