بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے –
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز گوادر میں جبری لاپتہ تین افراد کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ جنکی شناخت عارف ولد درمحمد،عادل ولد نبی بخش اور سبی کے رہائشی ٹنڈو ولد لیہو شامل ہیں–
گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولوی ہدایت الرحمان بلوچ نے آج تین نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکو پولیسکے حوالے کیا گیا ہے اور انکی کاغذی کاروائی مکمل کرنے آج تھانہ جارہا ہوں –
خیال رہے کہ عارف در محمد اور دیگر کی گرفتاری پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت سے ظاہر کی تھی اور ان پر بلوچ لبریشن آرمی کے رواں سال گوادر میں چینی انجینئر پر فدائی حملے میں معاونت کار ہونے کاالزام عائد کیا تھا –
دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے لاپتہ ہونے والے نوجوان اسلم بلوچ بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اسلم بلوچ کورواں سال کے نومبر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا تھا –
یاد رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ عرصے دراز سے چلا آرہا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاسی کارکنوں اور طلباءکی جبری گمشدگیوں کا زمہ دار پاکستانی خفیہ اداروں کو قرار دیتے ہیں –