کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

438

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے فورسز نے کیچ کے علاقے تجابان میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے دونوں کی شناخت اقبال ولد میران اور دوستا ولد حاجی بدل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے حالیہ کچھ دنوں سے ضلع کیچ میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے حالیہ ایک ہفتے کے دورانیہ میں نصف درجن کے قریب لوگ صرف ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف گذشتہ دنوں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے تمپ ایف سی کیمپ کا گھیراؤ کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔