کیچ: ناصر آباد میں فورسز پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

1588

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی فورسز پر فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے ناصرآباد کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ذرائع نے ٹی بی پی بتایا کہ مسلح افراد نے فورسز کے پیکٹ پر پہنچنے والے گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ حملے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے آج کیچ میں یہ اپنے نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے جس میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اس سے پہلے مند کے علاقے شیراز میں فوورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔