کیچ: فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ

348

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت محمد جان ولد تاج محمد، مقبول ولد رفیق اور گنج بخش ولد عصا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو ضلع کیچ کے نواحی علاقے کولواہ سگک سے فورسز نے گزشتہ دنوں حراست میں لے کر لاپتہ کیا جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔