کیچ سے دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

513

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے –

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سعید احمد ولد علی محمد سکنہ جمک کورگوپ اور گیارہ سالہ بختیار کے ناموں سے ہوئی ہے –

دونوں افراد کو چار ماہ قبل پاکستانی فورسز نے تربت زیارت سر انکے گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے –

لاپتہ افراد میں شامل گیارہ سالہ بختیار بلوچ کے والد کے مطابق انکے بیٹے کو فورسز نے بناہ کسی جرم کو حراست میں لیکر حبس بے جاں میں رکھا ہے اگر بیٹے پر کسی قسم کا الزام ہے تو عدالت میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے –