کیچ: زمینی اور فضائی فوجی آپریشن جاری

550

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے میں پاکستان فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سے شروع ہونے والا فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جس میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم دوران آپریشن کسی قسم کی جانی نقصان یا گرفتاری تاحال رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسندوں کی اتحادی تنظیم بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) نے پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر حملہ کرکے پوسٹ کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔ براس کے ترجمان بلوچ خان کے مطابق مذکورہ حملے میں گیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے اور چوکی کے تمام اسلحہ و گولہ بارود کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا گیا۔

تاہم مذکورہ علاقے میں ہونے والے آپریشن کے متعلق حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ گذشتہ روز حکام نے سیکورٹی خدشات کے پیش سرحدی گزرگاہ کو بھی عبدوئی کے مقام بند کیا تھا جو تاہنوز بند ہے۔