کیچ: بلوچستان کے سرحدی علاقے عبدوئی میں گاڑیوں کو روک دیا گیا

851

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تگران عبدوئی کے مقام پر سرحد کی بندش کے سبب دو ہزار سے زائد تیل بردار گاڑیوں پھنس گئی-

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے کل جمرات کی سہ پہر سے عبدوئی کے مقام پر سرحدی پوائنٹ کو بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی حدود میں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –

سرحد پر پھنسے ہوئے ڈرائیورز نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ کل سے سخت ترین سردی اور بھوک پیاس میں اذیت کا شکار ہیں، ان کے مطابق کل 3 بجے سے کراسنگ پوائنٹ بند کردیا گیا ہے جس سے وہ دوسری جانب ایرانی حدود میں پھنس گئے ہیں-

انہوں نے حکام بلا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے گھروں کی جانب جانے دیا جائے –