کیچ: ایف سی اہلکاروں پہ فائرنگ ایک اہلکار زخمی

448

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی پیراملٹری فورس ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تربت شہر میں آغا خان لیبارٹری کےسامنے پیش آیا ہے جہاں ایف سی اہلکاروں پہ مسلح افراد نے فائرنگ کھول دی جس میں ایک اہلکار بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ایک اہلکار فائرنگ کی زد میں آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی ذر میں آکر ایک ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع بتارہے ہیں زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے حالیہ کچھ دنوں کے دورانیہ میں کیچ سمیت تربت شہر میں فورسز پر حملوں میں کافی شدت دیکھنے میں آرہی ہے جنکی ذمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔