کیچ:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص کو لاپتہ

327

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے –

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علاقے شاپک میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا –

خاندانی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے تاج محمد ولد گمشاد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ساتھ لے گئے –

انہوں نے کہا کہ فورسز کے ہمراہ مقامی مخبر بھی تھے –

یاد رہے کہ گزشتہ روز کیچ کے علاقے سرنکن سے 7 افراد اور مرکزی شہر تربت آبسر سے ایک نوجوان کو بھی پاکستانی فورسز نے گرفتار کے جبری گمشدگی کا شکار بنایا تھا –

بعد ازاں سرنکن میں حراست لیے گئے ایک شخص کو تشدد کے بعد رہا کر دیا گیا –

کلاہو میں حراست میں لیے گئے افراد کے لواحقین نے ایف سی کمیپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا تھا –

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی خبریں تواتر سے موصول ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کمیپ طویل عرصے سے جاری ہے –