بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے یونین کونسل جنتلی تحصیل کاہان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے امتحانات دینے پر مجبور ہیں۔ مذکورہ علاقہ محکمہ ایجوکیشن کے وزیر میر نصیب اللہ مری کا حلقہ ہے۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہر سال تعلیم کے لئے بلوچستان میں اربوں کی فنڈنگ ہوتی ہیں مگر ہمارے اسکولوں کی چار ویواری ہے، نہ کلاس روم اور نہ ہی امتحانی حال نہیں ہے جو حکومتی دعوؤں پر کئی سوال پیدا کرتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کبھی بھی حکمران طبقے کی ترجیح نہیں رہی، یہ لوگ صرف زبانی دعوے کرتے رہتے ہیں، یہ لوگ جانتے ہیں کہ جب غریب کا بچہ پڑھ لکھ جائے تو باشعور ہو جائیں گا پھر وہ ناانصافی کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے حکام بالا سے اس حوالے سے فوری طور پر اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے۔