کوہلو: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

385

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے باریلی لکڑ وڈھ میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی دھماکے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے –

نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی شخص کا تعلق بارکھان سے بتایا جاتا ہے-

لیویز حکام کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے-