کوئٹہ: پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

372
فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سمنگلی روڈ، بورڈ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جسسے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حوالدار برہان دین سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او صدر کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ یہ واقعہ سمنگلی روڈ بورڈ آفس کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

واقعہ کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے