کوئٹہ: بم دھماکہ 1 شخص ہلاک، چار افراد زخمی

480

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

ریسکیو ورکرز اور علاقے کے لوگوں نے زخمیوں کو طبی علاج کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ شروع کر دی ہے –

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کا ہدف کون تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔