کراچی میں 4.1 شدت کا زلزلہ

419

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور کیماڑی، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، قائد آباد ، ملیر کینٹ، سکیم 33 سمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔