ژوب سے 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

589

‏ دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے علاقے ژوب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں –

لیویز ذرائع کے مطابق لاشیں سرکچ کے علاقے میں ایک غار سے برآمد ہوئی ہیں اور ناقابل شناخت ہیں۔ ‏برآمد کی گئی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو ناقابل شناخت ہونے کے باعث لاوارث دفنا دی گئی ہیں –

بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔

بلوچستان میں اکثر و بیشتر مسخ شدہ لاشیں لاپتہ افراد کی ہوتی ہیں جنہیں شناخت کے بغیر دفن کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے لاپتہ افراد کی لواحقین مزید ذہنی پریشانی کے شکار ہوتے ہیں –

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔