بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیراتی کمپنی کے سائٹ کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں تاحال جانی اورمالی نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
گذشتہ مہینے بھی ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری اور اہلکاروں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا جنمیں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔ مذکورہ تنظیموں کا موقف ہیںکہ فوج کی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او دیگر کمپنیوں کی شراکت سے تعمیرات کے نام پر اپنے استحصالی منصوبوں کو بڑھا رہی ہےجس کے باعث انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔