پنجگور: مسلح افراد کا کرش پلانٹ پہ حملہ

480

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح نے کرش پلانٹ پر حملہ کرکے مشنیری کو نذرآتش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان پسکول ندی میں واقع ٹھیکیدار دور محمد کے کریش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیول ٹریکٹر کو جلا دیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی مذکورہ کرش پلانٹ پہ حملہ ہوا ہے۔