پنجگور: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

323

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں رات گئے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

نوجوان کو پنجگور کے علاقے گرمکان سے حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت شاکر ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے مطابق گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے