پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار، پاکستانی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ جاری

820

ٹرائبل نیوز کو افغان طالبان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوج کیساتھ جمعے کےشام چار بجے سے جھڑپ جاری ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی فوج نے کنڑ میں افغان علاقوں پر گولہ باری کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج مہمند اور باجوڑ میں اپنے قائم مراکز سے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کر رہی ہے جبکہ طالبان فورسز کنڑ کے سرکانڑ فوجی بیس اور اسمار سے ان کے گولہ باری کا جواب دے رہی ہے۔

مقامی افراد نے ٹرائبل نیوز کو بتایا کہ دونوں اطراف سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضاء ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بڑی تعداد میں طالبان فورسز کی گاڑیاں بھی سرحد کیجانب جاتے دیکھی گئی ہیں جس میں بھاری امریکی گاڑیاں بھی شامل ہے ۔

ابھی تک جھڑپ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔