پاکستان فوج کے اہلکار نے بلیدہ میں ایک شخص کو قتل کردیا

2195

بلیدہ کے رہائشی اور پاکستان فوج کے حاضر سروس اہلکار حنیف بلیدئی نے گذشتہ روز بلیدہ گلی میں گھر میں گھس کر ایک نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق قاتل نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول نے پاکستان فوج اور اسلام کے خلاف باتیں کی ہے اسی لئے اسے قتل کیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا مذکورہ شخص کو ہم نے پہچانا اور واردات کے وقت مذکورہ شخص نے اپنے چہرہ کو نہیں ڈھکا تھا۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ مذکورہ شخص کا تعلق پاکستان فوج سے ہیں اور اس وقت بلیدہ میں باقاعدہ مخصوص ٹاسک کے تحت کام کررہا ہے۔

مذکورہ شخص جو سماجی رابطے کی ویب فیس بک بنام نایاب بلیدئی کے نام سے موجود ہے اس نے اس بات کی تصدیق بذریعہ پوسٹ کی ہے کہ مذکورہ شخص کو گذشتہ روز اس نے قتل کیا ہے۔

جبکہ اہلخانہ نے حکام سے مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی کے درخواست کی تاہم ابھی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔