آج بروز بدھ واشک کے علاقے ناگ رخشان میں منشیات کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی، اہلیان ناگ رخشان نے کہا کہ انتظامیہ منشیات فروشوں کے بجائے نشے کے عادی افراد کو مار پیٹ کررہاہے یہ مسئلے کا حل نہیں کہ منشیات فروشوں کے بجائے نشے کے عادی افراد کو تنگ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کل کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے منشیات فروشوں نے صحافیوں کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر آپ نے ہمارے خلاف نیوز چلانے میں ان لوگوں کا ساتھ دیا تو آپ کو مالی اور جانی نقصان دینگے اور اس طرح بھی کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم نہیں کے ہم منشیات فروش لوگ بہت طاقتور ہیں کسی نے منشیات کے خلاف کی ان کا انجام بہت برا ہوگا۔
آج کی ریلی منشیات فروشوں اور صحافی کی دھمکی دینے کی وجہ سے نکالی گئی لیکن ناگ رخشان کے سیاسی لوگ منشیات فروشوں کے ڈر سے شرکت کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف بات کرنے سے گھبراتے ہوئے ریلی میں شریک نہیں ہوئے۔
ریلی کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے منشیات فروشوں کے اڈے ختم نہیں کیے اور منشیات فروشی کا نوٹس نہیں لیا پھر اہلیان ناگ رخشان کی جانب سے منشیات کے خلاف ایک پُرامن ریلی نکالا جائے گا اور ساتھ ہی سی پیک کو بلاک کردینگے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور منشیات کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک جاسکتا ہیں۔