بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ سے گذشتہ روز ناگ سے اغواء ہونے والے شخص عبدالمالک نصروئی ریکی کی لاش جت کے علاقے سے برآمد ہوا ہے –
لواحقین کے مطابق اغوا اور قتل میں استعمال شدہ گاڑی کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ مقامی انتطامیہ نے گاڑی تحویل میں میں لی ہے تاہم کسی ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
لواحقین نے میت کے ہمراہ لیویز فورس تھانے کے سامنے دھرنا دے دیا اور حکام بالا سے کاروائی کی اپیل کی ہے –
نصروئی قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عبدالمالک نصروئی ریکی کو اغواء کیا گیا جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور آج صبح باقائدہ اغوا میں استعمال شدہ گاڑی کی نشاندہی بھی گئی اور اس کے بعد عبدالمالک کو شہید کرنے کی اطلاع بھی ملی-
انہوں نے کہا کہ ناگ انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہی نہ ایف آئی آر میں درج لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے البتہ لیویز فورس نے ناگ میں موجود گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے لیکن ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ جس کے بعد سے لواحقین و ہمدرد و نصروئی برادری میت کے ہمراہ ناگ روڈ پہ دھرنے پہ بیٹھ گئے ہیں۔
لواحقین کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر انتظامیہ کاروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی کرے ان کو جلد گرفتار کرے۔