نوشکی: تنخواہوں کے عدم فراہمی کے باعث میونسپل ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال

292

نوشکی میونسپل کمیٹی نوشکی کے ملازمین تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے، میونسپل کمیٹی نے تنخواہوں کے فراہمی تک کام نا کرنے کا اعلان کیا ہے-

میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث میونسپل کمیٹی آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سیکرٹری فنانس اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی –

مقامی شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی ملازمین کے ہڑتال کی وجہ سے شہر میں صفائی کی صورتحال گھمبیر شکل اختیار کرچکا ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں نوشکی بازار اور میونسپل کمیٹی ایریا میں نالیاں کچرے سے بھرے پڑے ہیں نالیوں کا گندا پانی مین شاہراہ پر بہنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے –

میونسپل کمیٹی ملازمین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دیگر تمام محکموں کو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو ہمیشہ تنخواہیں بروقت ادا نہیں کیجاتی ہیں حکومت بلوچستان اور محکمہ فنانس میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں-

انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو تنخواہ فراہم نہیں کرنا حکومت کی نااہلی و ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے حلف لینے کے بعد سب سے پہلے صفائی کی نظام کو درست کرنے کے لیے صفائی مہم کا آغاز کیا لیکن صفائی کرنے والے ملازمین صوبہ میں تنخواہوں سے محروم ہیں اس سے واضع ہوتا ہے کہ حکومت کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ملازمین نے کہا کہ جبکہ تک میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔