بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں مشکے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ہمارے سرمچاروں نے مشکے گجر میں پاکستان فوج کی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ راکٹ کا ایک گولہ مورچہ اور ایک ہیڈ کوارٹر کے اندر جاگرا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکے میں کالج کی عمارت پر قبضہ کرکے اسے فوجی ہیڈکوارٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔